نیب آرڈیننس پر میرے بھی تحفظات تھے، غلام سرورخان

نیب آرڈیننس پر میرے بھی تحفظات تھے، غلام سرورخان

  



راولپنڈی(این این آئی)وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہاہے کہ پاکستان کا خطے میں ہمیشہ مثبت کر دار رہا ہے،نیب آرڈیننس پر میرے بھی تحفظات تھے، جو ریفرنس عدالت میں جا چکے ہیں،انکاٹرائل ہوگا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مذہبی جماعتوں کیلئے دعا ہے اللہ انہیں بھی راہ راست پر لائے۔ انہوں نے کہاکہ امریکی وزیر خارجہ نے آرمی چیف کو فون کیا یہی کہا ہو گا تھوڑا ٹھنڈے ہو جائیں لیکن کسی کو سپورٹ کرنے کے حوالے سے بات نہیں کی ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا اس خطے میں ہمیشہ مثبت کردار رہا ہے،انہوں نے کہاکہ کوئی بل جب اسمبلی میں لایا جاتا ہے کہ ہر ممبر کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی تجاویز سے سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تمام قومی ایشوز پر حکومتیں اور اپوزیشن ایک پیج پر ہوتی ہیں۔

غلام سرور

مزید : صفحہ آخر


loading...