وسطی اورکزئی،کامیاب کارروائی زیر زمین چھپایا گیا بھاری اسلحہ برآمد

وسطی اورکزئی،کامیاب کارروائی زیر زمین چھپایا گیا بھاری اسلحہ برآمد

  



ہنگو(این این آئی)وسطی اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی۔ علاقہ شیخان بازید خیل میں خفیہ اطلاع پر اورکزئی سکاوٹس نے زیر زمین چھپائے گئے بھاری اسلحے اور ایمونیشن کی بڑی کھیپ بر آمد کرکے قبضہ میں لے لی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اوکرزئی کی سنٹرل تحصیل میں خفیہ اطلاع پر اورکزئی سکاوٹس نے علاقہ قوم شیخان کی حدود بازید خیل میں زیرزمین چھپایا گیابھاری اسلحہ اور ایمونیشن بر آمد کیاجن میں ایک عدد ہیوی مشین گن،ایک عدد ایچ ایم جی ماؤنٹ، ایک عدد سپیئر ہیوی مشین بیرل3GP7 کے 3 عدد بم،2 عدد آر پی جی سیون فیوز بم،ایک ایک عدد 88 اور 44 ایم ایم کے mor بم،HMGکے 1200 روانٹرر اور G3BOX ایک عدد بھی بر آمد کرکے قبضہ میں لے لئے۔

اسلحہ برآمد

مزید : صفحہ آخر


loading...