استور روڈ کو عام ٹریفک کیلئے کھول دیا ہے، آئی ایس پی آر

  استور روڈ کو عام ٹریفک کیلئے کھول دیا ہے، آئی ایس پی آر

  



اسلام آباد (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ استور روڈ کو عام ٹریفک کیلیے کھول دیا ہے۔ایک بیان میں آئی ایس پی آر نے کہا کہ فوج استور میں زلزلہ متاثرین کی بحالی میں انتظامیہ کی بھرپور مدد کررہی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بحالی میں فوجی انجینئرز،ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس اسٹاف مصروف ہیں۔بحالی کے عمل میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز،انجینئرز،ڈاکٹرز اور طبی عملہ امدادی کاموں میں مصروف ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایس سی او کی جانب سے مواصلاتی نظام بھی بحال کر دیا گیا ہے۔

استور

مزید : صفحہ آخر