نو منتخب چیئرمین ہلال احمر پاکستان ابرارالحق کا ہلال احمر پنجاب ہیڈکوارٹر لاہور کا دورہ

نو منتخب چیئرمین ہلال احمر پاکستان ابرارالحق کا ہلال احمر پنجاب ہیڈکوارٹر ...

  



لاہو ر(این این آئی) نو منتخب چیئرمین ہلال احمر پاکستان ابرارالحق نے ہلال احمر پنجاب ہیڈکوارٹر لاہور کا دورہ کیا۔ابرارالحق نے چیئرمین ہلال احمر پنجاب جسٹس (ر)شیخ احمد فاروق اور سٹاف سے ملاقات کی۔ابرارالحق کو ہلال احمر پنجاب کی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ابرارالحق نے ہلال احمر پنجاب کی خدمات کو سراہا۔ابرارالحق کا کہنا تھا کہ ہلال احمر پاکستان انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے اور اسی جذبے سے مزید کام کو جاری رکھا جائے گا۔ فرسٹ ایڈ کے خوالے سے وسیع پیمانے پر لوگوں میں آگاہی دی جائے گی۔نوجوان نسل کو ہلال احمر کی سرگرمیوں میں شامل کیا جائے گا۔

ابرا ر الحق

مزید : صفحہ آخر


loading...