سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا عراقی صدر کو فون، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا عراقی صدر کو فون، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا عراقی صدر کو فون، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

  



ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی فرمانرواشاہ سلمان نے عراقی صدر ڈاکٹر برہم صالح سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان نے عراقی صدر سے رابطے کے دوران خطے میں ہونے والی تازہ پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔ ٹیلی فونک رابطے میں شاہ سلمان نے خطے میں جاری بحران کو ختم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ سعودی شاہ سلمان نے عراق کی سلامتی اور استحکام کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں تناو¿ کو کم کرنے کےلئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں۔

دوسری جانب عراقی صدر نے شاہ سلمان کی طرف سے تعاون کی یقین دہانی اور کشیدگی میں کمی کی کوششوں کو سراہا اور شاہ سلمان سے عراق کی سلامتی میں دلچسپی پر اظہار تشکر کیا۔

مزید : اہم خبریں /بین الاقوامی


loading...