قاسم سلیمانی کی میت تہران پہنچا دی گئی ، تدفین کب اور کس جگہ پر کی جائے گی ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

قاسم سلیمانی کی میت تہران پہنچا دی گئی ، تدفین کب اور کس جگہ پر کی جائے گی ؟ ...
قاسم سلیمانی کی میت تہران پہنچا دی گئی ، تدفین کب اور کس جگہ پر کی جائے گی ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  



تہران ( ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی ڈرون حملے میں قتل ہونے والے القدس بریگیڈ کے چیف جنرل قاسم سلیمانی کی میت تہران پہنچا دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق قاسم سلیمانی کی میت تہران پہنچا دی گئی ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں افراد جمع ہو گئے ہیں اور اپنے ہیرو کا استقبال کر رہے ہیں تاہم ان کی تدفین منگل کے روز ان کے آبائی شہر کرمان میں کی جائے گی جس حوالے سے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ۔

یاد رہے کہ دو روز قبل امریکہ نے بغداد ایئر پورٹ کے باہر ڈرون حملہ کرتے ہوئے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی گاڑی کو نشانہ بنایاجس میں وہ ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے ساتھ عراقی فورسز کا بھی ایک عہدیدار جان کی باز ہار گیا ۔ ایران کی جانب سے جنرل کی موت پر بدلہ لینے کا اعلان کیا گیا جبکہ گزشتہ روز ایران میں پہلی مرتبہ سرخ جھنڈا بھی لہرایا گیا ۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے ریاست میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔

مزید : بین الاقوامی