کشمیر میں ظلم کاباب اس لئے طول پارہاہے کیونکہ عالمی برادری اپنے فرض پورانہیں کررہی،فردوس عاشق

کشمیر میں ظلم کاباب اس لئے طول پارہاہے کیونکہ عالمی برادری اپنے فرض پورانہیں ...
کشمیر میں ظلم کاباب اس لئے طول پارہاہے کیونکہ عالمی برادری اپنے فرض پورانہیں کررہی،فردوس عاشق

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ 71سال سے کشمیریوں کاناحق لہوبہایا جارہا ہے،کشمیریوں کی عزتیں پامال کی جارہی ہیں،کشمیریوں کواپناجمہوری،قانونی اورجائزحق مانگنے پرجبرکانشانہ بنایاجارہاہے،ظلم کایہ باب اس لیے طول پارہاہے کیونکہ عالمی برادری اپنے فرض پورانہیں کررہی۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ سلامتی کونسل نے71سال قبل کشمیریوں کوان کاحق خودارادیت دینے کی قراردادمنظورکی تھی،سات دہائیاں گزرنے کے باوجودسیکیورٹی کونسل کی کشمیرسے متعلق قراردادپرعمل نہیں ہوسکا،ان کاکہنا ہے کہ 71سال سے کشمیریوں کاناحق لہوبہایاجارہاہے،کشمیریوں کی عزتیں پامال کی جارہی ہیں،کشمیریوں کواپناجمہوری،قانونی اورجائزحق مانگنے پرجبرکانشانہ بنایاجارہاہے،ظلم کایہ باب اس لیے طول پارہاہے کیونکہ عالمی برادری اپنے فرض پورانہیں کررہی۔

معاون خصوصی اطلاعات و نشریات نے مزید کہا کہ آج کادن تقاضاکرتا ہے کہ عالمی برادری کشمیریوں سے کیااپناوعدہ پوراکرے،سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کوحق خودارادیت دیاجائے،آج کے دن کشمیریوں کوپیغام دیتے ہیں کہ انکی حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کیساتھ ہیں،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پوراپاکستان کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہے۔

فردوس عاشق اعوان کاکہنا ہے کہ ہم کشمیریوں کی سیاسی،اخلاقی اورسفارتی حمایت جاری رکھیں گے،کشمیری اپنے حق کے لیے ڈٹے ہوئے ہیں،یہ اس بات کی گواہی ہے کہ کشمیری کامیاب ہوکررہیں گے اوردشمن ناکام ہوگا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...