لائسنس، اجازت نامہ اور این او سی کا عمل آسان بنایا جائے ،وزیراعظم عمران خان کی ریگولیٹری اداروں کو ہدایت

لائسنس، اجازت نامہ اور این او سی کا عمل آسان بنایا جائے ،وزیراعظم عمران خان ...
لائسنس، اجازت نامہ اور این او سی کا عمل آسان بنایا جائے ،وزیراعظم عمران خان کی ریگولیٹری اداروں کو ہدایت

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے ریگولیٹری اداروں کو لائسنس اور این او سی کے اجرا کاعمل آسان بنانے کی ہدایت کردی،وزیراعظم نے کابینہ ڈویژن کومربوط ومنظم نظام پرمبنی ایس اوپیزبنانے کی ہدایت کردی اور کابینہ ڈیژن کو مجوزہ طریقہ کارکامسودہ 2 ہفتے میں پیش کرنےکی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ لائسنس،اجازت نامہ اوراین اوسی کاعمل آسان بنایاجائے،کابینہ ڈویژن اس ضمن میں ایک مربوط ومنظم نظام اورٹائم لائنزپر مبنی ایس اوپیزبنائے، ریگولیٹری اتھارٹی کی ویب سائٹ پرطریقہ کاراورمعلومات ہونی چاہئیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...