الشباب کا کینیا میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ

الشباب کا کینیا میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ
الشباب کا کینیا میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیروبی(ڈیلی پاکستان آن لائن)صومالیہ کی انتہا پسند تنظیم الشباب نے کینیا کے علاقے لامو کاؤنٹی میں قائم امریکی اور کینیا کی فوج کے مشترکہ عسکری اڈے پر حملہ کیا ہے۔

ملٹری ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ جنگجو گروہ نے صومالیہ کے سرحد کے نزدیک لامو میں موجود منڈا ایئر سٹرپ پر حملہ کیا ہے جو ملٹری کیمپ کیساتھ ہی ہے ، وہاں کینیا اور امریکہ سمیت کئی ممالک کی افواج موجود ہوتی ہیں، ہمیں بتایا گیا ہے کہ آخری وقت لڑائی جاری ہے اور  جنگجو ایئرسٹرپ سے بیس  تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔سی این این کے مطابق الشباب نے اپنے بیان میں کہا کہ بیس امریکی اور کینیائی فوجیں مل کر استعمال کرتی ہیں اور حملے میں امریکہ عسکری ہتھیار تباہ ہوگئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ابتدائی طورپر کسی جانی نقصان کے بارے میں معلومات تک رسائی نہیں ہوسکی اور نہ ہی جانی نقصان کے بارے میں الشباب نے کچھ ثبوت پیش کیے۔

عینی شاہدین کے مطابق سیاحت کے لیے معروف لامو کے علاقے میں حملے کے بعد فضا میں دھویں کے سیاہ بادل دیکھے گئے ۔