خیبرپختونخوا کابینہ میں تبدیلی لیکن وزیرتعلیم کی اپنی تعلیم کتنی نکلی؟ جان کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں

خیبرپختونخوا کابینہ میں تبدیلی لیکن وزیرتعلیم کی اپنی تعلیم کتنی نکلی؟ جان ...
خیبرپختونخوا کابینہ میں تبدیلی لیکن وزیرتعلیم کی اپنی تعلیم کتنی نکلی؟ جان کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں

  



پشاور(ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا (کے پی) حکومت نے میٹرک پاس اکبر ایوب کو صوبائی وزیر تعلیم کا قلمدان سونپ دیا۔خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ میں شامل کیے گئے وزیر تعلیم اکبر ایوب کے تعلیمی کوائف صوبائی اسمبلی میں درج ہیں۔ جن میں ان کی تعلیمی قابلیت میٹرک ہے۔ اکبر ایوب اس سے قبل صوبائی وزیر مواصلات کے منصب پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔صوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب کی تعلیمی قابلیت پر کے پی کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی ان کی حمایت میں میدان میں کود پڑے۔

شوکت یوسفزئی نے اکبر ایوب کی تعلیمی قابلیت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اکبر ایوب کی تعلیم میٹرک ہے لیکن وہ انتہائی باصلاحیت شخصیت کے مالک ہیں۔انہوں ںے کہا کہ پہلے جو وزیر تعلیم ہوتے تھے ان کی تعلیم پرائمری ہوتی تھی جبکہ اکبر ایوب نے اچھے تعلیمی ادارے سے میٹرک پاس کر رکھا ہے اور ان کے پاس محکمہ تعلیم کو چلانے کی صلاحیت موجود ہے۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیر میں محکمہ چلانے کی صلاحیت ہونی چاہیے اور اکبرایوب نے 5 سال بہت بڑامحکمہ چلایا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل سابق مشیر تعلیم ضیا اللہ بنگش کے پاس ماسٹر کی ڈگری تھی۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور


loading...