حریم شاہ کے پاس فواد چوہدری کی کس طرح کی ویڈیوز ہیں ؟ صحافی کا انکشاف جان کر ہی پاکستانی شرم سے لال ہو جائیں

حریم شاہ کے پاس فواد چوہدری کی کس طرح کی ویڈیوز ہیں ؟ صحافی کا انکشاف جان کر ...
حریم شاہ کے پاس فواد چوہدری کی کس طرح کی ویڈیوز ہیں ؟ صحافی کا انکشاف جان کر ہی پاکستانی شرم سے لال ہو جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )حریم شاہ اور صندل خٹک کی سیاستدانوں کے ساتھ مبینہ ویڈیوز کالز نے سوشل میڈیا پر تہلکہ برپا کررکھا ہے اور ہر روز ہی کچھ نیا سننے کو مل رہاہے تاہم اس کہانی میں دم خم اس وقت آیا جب دونوں ٹک ٹا ک سٹارز دفتر خارجہ کے حساس علاقے میں پہنچ گئیں اور انہوں نے ویڈیو بنا کر شیئر کر دی تاہم یہ معاملہ یہیں پر نہیں تھما بلکہ کی کئی سیاستدانوں کے ساتھ تصاویر اور مبینہ ویڈیوکالز بھی لیک ہوئیں جس نے سیاست میں ہلچل مچا دی ۔
سینئر صحافی مبشر لقمان نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک پروگرام شیئر کیاہے جس کا دورانیہ 22 منٹ کاہے ،اس میں انہوں نے اپنے ساتھ ایک مہمان صحافی رائے ثاقب کھرل کو دعوت دی جنہوں نے حال ہی میں حریم اور صندل کا انٹرویو کیا جبکہ اس کے علاوہ وہ اس پر کافی تحقیقات بھی کر چکے ہیں ۔رائے ثاقب کھرل نے اس ویڈیو کپ میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حریم اور صندل خٹک نے بتایا کہ ان کے پاس وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی بے تحاشا غیر اخلاقی ویڈیو موجود ہیں ۔
رائے ثاقب کھرل نے گفتگو کے دوران یہ دعویٰ کیا کہ ” ہمارے ایک سینئر وزیر ہیں جو ٹی وی پر ہر روز نظر آتے ہیں فواد چوہدری ، حریم اور صندل کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس فواد چوہدری کی بے تحاشا ویڈیوز ہیں ۔“مبشر لقمان نے یہاں پر بات کو کاٹتے ہوئے کہا کہ آپ کی اور میری ویڈیوز بھی ہو سکتی ہیں تو رائے ثاقب کھرل بولے کہ ” اللہ کبھی نہ کرے کہ اس طرح کی ویڈیوز ہماری کسی کے پاس ہوں ، وہ اخلاق سے گری ہوئی ویڈیوز ہیں ، یہ میری لیے حیران کن تھیں جس نے میری آنکھیں کھول کر رکھ دیں ، میرے تک وہ ویڈیوز آئی ہیں اور میں نے دیکھی ہیں ۔
رائے ثاقب کھرل نے ویڈیو کلپ میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پہلی دفعہ جب میری ان دونوں خواتین سے ملاقات ہوئی اور جب یہ میرے سٹوڈیو میں تشریف لائیں تو ان کے پروٹوکول میں بڑی جیپ تھی جبکہ ساتھ بندے تھے جبکہ انہوں نے بڑے اچھے کپڑے پہن رکھے تھے ، وہاں سے اندازہ ہو جاتاہے کہ پیچھے کچھ اور ہی چل رہاہے ۔
انہوں نے کہا کہ حریم نے مجھے آف دی ریکارڈ بتایا کہ ان کا فیاض الحسن چوہان سے تعلق سات سال پرانا ہے ، گفتگو کے دوران میں چوہان صاحب کہتا تھا جبکہ وہ صرف چوہان کہتی تھیں ، میں نے تحقیقات شروع کیں تو معلوم ہواکہ جتنے بڑے نام کہانی میں آ ر ہے ہیں ان سب سے متعارف کروانے والے فیاض الحسن چوہان تھے ، اس وقت وہ حکومت میں بھی نہیں تھے تو صر ف وہ پی ٹی آئی کے ورکر یا لیڈر تھے ۔
رائے ثاقب کھرل کا کہناتھا کہ فیاض الحسن چوہان انہیں ہر جگہ بھیجتے تھے ، پہلے فون کر دیتے تھے کہ میرا مہمان آ رہاہے اس کا خیال کیجیے گا ، اب وہ مہمان متعارف ہوتے ہوتے سب کچھ ریکارڈ بھی کر رہا تھا ، بد قسمتی سے فیاض الحسن چوہان کے ساتھ یہ ہوئی کہ وہ خود بھی ریکارڈ ہو رہے تھے ، جو وہ ہدایات دے رہے تھے ، جو ایک ویڈیو لیک ہوئی ہے وہ صرف ایک نہیں ہے بلکہ اس میں بہت سی ہدایات لوگوں کے بارے میں بھی ہیں۔
یاد رہے کہ حریم شاہ اور صندل خٹک نے ایک عام شہری کی طرح ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانا شروع کیں لیکن ان کی شہرت میں اس وقت اچانک اضافہ ہوا جب انہوں نے سیاستدانوں کے ساتھ ٹک ٹاک بنانا شروع کیا تاہم ان کی سب سے پہلی ویڈیو جو وائر ل ہوئی اس میں وہ ایک سینئر صحافی کے جہاز پر گئیں جس کے بعد یہ معاملہ شروع ہوا اور انہیں مقدمے کا بھی سامنا کرنا پڑا لیکن یہ معاملہ یہاں پر رکا نہیں بلکہ اس کے بعد ان کی کئی سیاستدانوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو کالز لیک ہوئیں جن میں شیخ رشید بھی شامل ہیں ۔
شیخ رشید نے مبینہ ویڈیو کال کے حوالے سے کوئی موقف جاری نہیں کیا ہے تاہم اس کے بعد ان کی فیاض الحسن چوہان کے ساتھ بھی مبینہ کال کی ریکارڈ لیک ہوئی ۔ یہ معاملہ آگے سے آگے چلتا گیا اور پھر اچانک ایک روز سوشل میڈیا پر شناختی کارڈز اور پاسپورٹ کی تصاویر گردش کرنے لگیں جن پر حریم اور صندل کی تصاویر لگی ہوئی تھیں یعنی ان کی ذاتی معلومات سب کے سامنے آ گئیں ۔حریم شاہ نے اپنے لیے یہ فرضی نام استعمال کیا جبکہ ان کا اصل نام فضا حسین تھا جبکہ صندل خٹک نے اپنا درست نام ہی استعمال کیا ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -