غیر ریاستی عناصر ملک میں بھائی چارے کی فضا کو خراب کرناچاہتے ہیں،آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے،وفاقی وزیر داخلہ

غیر ریاستی عناصر ملک میں بھائی چارے کی فضا کو خراب کرناچاہتے ہیں،آہنی ہاتھوں ...
غیر ریاستی عناصر ملک میں بھائی چارے کی فضا کو خراب کرناچاہتے ہیں،آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے،وفاقی وزیر داخلہ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہاہے کہ بھائی چارے کےخلاف سوچنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں،غیر ریاستی عناصر ملک میں بھائی چارے کی فضا کو خراب کرناچاہتے ہیں،بھائی چارے کےخلاف کام کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہاہے کہ پاکستان میں اقلیتوں سمیت سب کا محبت و بھائی چارے سے رہنا دنیا کیلئے مثال ہے،بھائی چارے کےخلاف سوچنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں،انہوں نے کہا کہ غیر ریاستی عناصر ملک میں بھائی چارے کی فضا کو خراب کرناچاہتے ہیں،بھائی چارے کےخلاف کام کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے،عوام کی خدمت میں رخنہ ڈالنے والوں سے بھی سختی سے نمٹیں گے۔وفاقی وزیراعجاز شاہ کامزید کہناتھا کہ ملک دشمن عناصر کسی نہ کسی سازش میں مصروف رہتے ہیں،ہم اقلیتی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد