بلوچستان میں مطلع ابرآلود، پنجاب، کے پی اور سندھ میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی

بلوچستان میں مطلع ابرآلود، پنجاب، کے پی اور سندھ میں بارشوں کے نئے سلسلے کی ...
بلوچستان میں مطلع ابرآلود، پنجاب، کے پی اور سندھ میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مطلع ابرآلود ہے، کہیں کہیں بوندا باندی سے موسم سرد ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے پیر سے منگل تک پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کر دی۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کے نئے سلسلے کا آغاز، سردی میں مزید اضافہ ہو گیا۔ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں صبح کے وقت ہلکی بارش ہوئی جس سے موسم بدل گیا۔ٹھنڈی ہوائوں نے موسم سرد بنا دیا، درجہ حرارت میں بھی کمی آگئی۔بارکھان، کوہلو، خاران، نوشکی اور چاغی میں بھی بوندا باندی ہوئی، زیارت میں گذشتہ روز ہونیوالی برفباری کے بعد سردی بڑھ گئی ہے۔

پنجاب کے علاقے جہانیاں، وہاڑی اور دنیاپور میں بھی رم جھم ہوئی، شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں بھی ہلکی بارش سے خنکی میں اضافہ ہو گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر سے منگل تک پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ کراچی میں بھی بادل برسیں گے۔خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔ آج کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی 13، استور منفی 9، ہنزہ منفی 5 اور گلگت میں منفی تین ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

ماحولیات -