کوٹری، ٹرین کی 2 بوگیاں پٹری سے اترگئیں

کوٹری، ٹرین کی 2 بوگیاں پٹری سے اترگئیں
کوٹری، ٹرین کی 2 بوگیاں پٹری سے اترگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جامشورو(ویب ڈیسک) سندھ کے ضلع جامشورو میں کوٹری اسٹیشن کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔علامہ اقبال ایکسپریس کراچی جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی، تاہم اس حادثے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ریلوے پولیس کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس کی 2 بوگیوں کے 2، 2 وہیل ٹریک سے اس وقت اتر گئے جب ٹرین ڈاﺅن ٹریک پر کوٹری ریلوے اسٹیشن کی حدود میں داخل ہو رہی تھی۔ریلوے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ریلوے کے عملے نے پہنچ کر دونوں بوگیوں کو ٹریک پر لانے کا کام مکمل کر کے بوگیوں کو ٹریک پر واپس چڑھا دیا گیا ہے۔ریلوے پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ ٹرین کے پٹری سے اتر جانے کے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔