اندھے قتل کی واردات کا ڈراپ سین، ملزمہ نے اپنے شوہر کو کس سے قتل کروایا اور بدلے میں کیا وعدہ کیا؟ پولیس کا بڑی کامیابی مل گئی

اندھے قتل کی واردات کا ڈراپ سین، ملزمہ نے اپنے شوہر کو کس سے قتل کروایا اور ...
اندھے قتل کی واردات کا ڈراپ سین، ملزمہ نے اپنے شوہر کو کس سے قتل کروایا اور بدلے میں کیا وعدہ کیا؟ پولیس کا بڑی کامیابی مل گئی

  



لاہور(کر ائم رپورٹر) انویسٹی گیشن پولیس گجر پورہ نے اندھے قتل کی واردات کا ڈراپ سین کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ مہوش عرف ثریا کا اپنے شوہر بابر حسین کے ساتھ بہاولپور جاکر رہنے پر جھگڑا رہتا تھا۔ ملزمہ مہوش نے پہلے شوہر بابر کو قتل کرنے کی شرط پر آشنا ندیم سے شادی کا وعدہ کر رکھا تھا۔ ملزمان نے بابر کو قتل کرنے کے منصوبے میں اپنے 2ساتھیوں فیصل اور دلاور کو بھی ساتھ ملایا۔ ملزمہ مہوش نے اپنے شوہر بابر کو بہانے سے لاہور بلایا اور شراب پلا کر نیم بے ہوش کر دیا۔ ملزمان مقتول بابر حسین کو کرول جنگل لے جا کر گلے میں پھندا ڈال کر قتل کرکے فرار ہو گئے تھے۔ ملزمہ مہوش نے اپنے شوہر بابر حسین کو قتل کرنے کے چند روز بعد ملزم ندیم سے نکاح بھی کرلیا۔ انویسٹی گیشن پولیس گجر پورہ نے ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور