فوادچوہدری نے مبشر لقمان کو تھپڑ ایک نہیں مارا بلکہ ۔۔۔ شادی کی تقریب میں جھگڑا دراصل کیسے شروع ہوا ؟ مزید تفصیلات سامنے آ گئیں

فوادچوہدری نے مبشر لقمان کو تھپڑ ایک نہیں مارا بلکہ ۔۔۔ شادی کی تقریب میں ...
فوادچوہدری نے مبشر لقمان کو تھپڑ ایک نہیں مارا بلکہ ۔۔۔ شادی کی تقریب میں جھگڑا دراصل کیسے شروع ہوا ؟ مزید تفصیلات سامنے آ گئیں

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے شادی کی تقریب کے دوران صحافی مبشر لقمان کو ایک نہیں بلکہ چار تھپڑ مارے ہیں جس کی افواہ سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے ۔

نجی ٹی وی  کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما اور رکن اسمبلی محسن لغاری کے بیٹے کی ولیمہ کی تقریب لاہور میں جاری تھی جہاں پی ٹی آئی کی سینئر قیادت بھی شریک تھی ، اس موقع پر فواد چوہدری ، جہانگیر ترین اور اسحاق خاکوانی باتیں کرنے میں مصروف تھے اور وہاں پر سینئر صحافی مبشر لقمان بھی آ گئے جنہیں دیکھ کر فواد چوہدری طیش میں آئے اور دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد فواد چوہدری صحافی پر ٹوٹ پڑے اور دونوں گتھم گتھا ہو گئے تاہم وہاں موجود شخصیات نے بیچ بچاﺅ کروایا اور معاملے کو ٹھنڈا کیا ۔نجی ٹی وی جی این این نیوز کے مطابق فواد چوہدری کے گارڈ نے بھی سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کو تھپڑا مارا ہے ۔

ٹویٹر صارف نے پیغام میں لکھا کہ ’’ فواد چوہدری نے مبشر لقمان کو چار عدد تھپڑ مارے دیئے ہیں، وہ بھی محسن لغاری کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں۔‘‘ ا س ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے صارف نے کہا کہ ’’ چار بڑا متبرک نمبر ہے مردوں کیلئے ،چارشادیاں چار تھپڑ۔‘‘

یاد رہے کہ اس سے قبل فواد چوہدری نے فیصل آباد میں ایک تقریب کے دوران صحافی سمیع ابراہیم کو بھی تھپڑ دے مارا تھا جس کے بعد یہ معاملہ کافی دیر تک سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر زیر بحث رہا۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ مبشر لقمان نے اپنے یو ٹیوب اکاونٹ پر 22 منٹ کا کلپ شیئر کیا جس ان کے ساتھ صحافی رائے ثاقب کھرل بھی موجود تھ۔ اس ویڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے صحافی رائے ثاقب کھرل نے دعویٰ کیا تھا کہ حریم شاہ اور صندل خٹک کے پاس مبینہ طور پر فواد چوہدری کی اخلاق سے گری ہوئی ویڈیوز موجود ہیں۔

 اس معاملے کے بعد فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے کسی کا نام تو نہیں لیا لیکن ان کی لفاظی بتار ہی تھی کہ وہ کافی غصے میں ہیں ، اپنے پیغام میں فواد چوہدری کا کہناتھا کہ ’’ بعض دو ٹکے کے نام نہاد صحافی نے اپنا یو ٹیوب چینل ہٹ کروانے کا طریقہ یہ اختیار کیا ہے کہ وزراء اور باعزت لوگوں پر الزامات لگائیں کیونکہ کسی نے کچھ کہنا تو ہے نہیں ، ان کو ہٹس مل جائیں گی، ایسے لوگوں کی نہ اپنی کوئی عزت ہوتی ہے اور نہ وہ دوسرے کی سمجھتے ہیں۔‘‘

مزید : ڈیلی بائیٹس