مبشر لقمان کو صرف فواد چودھری نے ہی تھپڑ نہیں مارا بلکہ ایک اورشخصیت نے بھی تشدد کانشانہ بنایا

مبشر لقمان کو صرف فواد چودھری نے ہی تھپڑ نہیں مارا بلکہ ایک اورشخصیت نے بھی ...
مبشر لقمان کو صرف فواد چودھری نے ہی تھپڑ نہیں مارا بلکہ ایک اورشخصیت نے بھی تشدد کانشانہ بنایا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر فواد چودھری کے اینکر پرسن کو تھپڑ مارنے کے بعد وفاقی وزیر کے سکیورٹی گارڈ نے بھی مبشر لقمان پر تشدد کیا ۔

نجی نیوز چینل 92کے مطابق شادی کی تقریب میں اینکر پرسن مبشر لقمان کو جب وفاقی وزیر فواد چودھری نے تھپڑ مارا تو اس کے ساتھ ہی ان کے سیکورٹی گارڈ نے بھی مبشر لقمان کوتھپڑ جڑ دیا ۔

واضح پی ٹی آئی کے رہنما اور رکن اسمبلی محسن لغاری کے بیٹے کی ولیمہ کی تقریب لاہور میں جاری تھی جہاں پی ٹی آئی کی سینئر قیادت بھی شریک تھی ، اس موقع پر فواد چوہدری ، جہانگیر ترین اور اسحاق خاکوانی باتیں کرنے میں مصروف تھے اور وہاں پر سینئر صحافی مبشر لقمان بھی آ گئے جنہیں دیکھ کر فواد چوہدری طیش میں آئے اور دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد فواد چوہدری صحافی پر ٹوٹ پڑے اور دونوں گتھم گتھا ہو گئے تاہم وہاں موجود شخصیات نے بیچ بچاﺅکروایا اور معاملے کو ٹھنڈا کیا ۔

مزید : قومی