’مشرقِ وسطیٰ میں بدلتی صورتحال، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہوگا‘ وزیر مذہبی امور نے واضح اعلان کردیا

’مشرقِ وسطیٰ میں بدلتی صورتحال، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہوگا‘ وزیر ...
’مشرقِ وسطیٰ میں بدلتی صورتحال، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہوگا‘ وزیر مذہبی امور نے واضح اعلان کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں تیزی سے بدلتی صورتحال میں پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہوگا کیونکہ سعودیہ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

انٹرنیشنل اسلامک ریلیف آرگنائزیشن کی جانب سے آزاد کشمیر کے مستحق لوگوں میں امداد تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیر نورالحق نے کہا کہ سعودی عرب ہمارا دوست ہے اور اس نے پاکستان کو ہمیشہ ہی اہمیت دی ہے۔ ’ ہمیں سعودی عرب کے ساتھ اپنی دوستی پر فخر ہے، سعودی عرب نے ہر موقع پر ہماری مدد کی ہے۔

تقریب میں سعودی عرب کے پاکستان میں تعینات سفیر نواف المالکی بھی موجود تھے۔ پیر نورالحق قادری نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ او آئی سی نے بھی ضرورت کے وقت پاکستان کی مدد کی ہے۔ تقریب کے دوران وزیر مذہبی امور نے ایرانی جنرل کے قتل یا ایران امریکہ کشیدگی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی