عمران خان خطے کاامن بچانے کی کوشش کررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

عمران خان خطے کاامن بچانے کی کوشش کررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان
عمران خان خطے کاامن بچانے کی کوشش کررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

  



سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ کہ وزیر اعظم عمران خان خطے کا امن بچانے کی کوششیں کررہے ہیں کیونکہ اس سے قبل جب افغانستان میں چھیڑ خانی ہوئی تو ہمیں امن واپس لانے میں 30سال کاعرصہ لگا ہے ۔

سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان خطے کا امن بچانے کی کوششیں کررہے ہیں کیونکہ اس سے قبل جب افغانستان میں چھیڑ خانی ہوئی تو ہمیں امن واپس لانے میں 30سال کاعرصہ لگا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کا ترقی یافتہ اور روشن چہرہ دنیا میں متعارف کروا رہے ہیں ، ایک طرف عمران خان دنیا کو یہ باور کرانے کی کوششوں میں مصروف ہیں کہ پاکستان آکر سرمایہ کاری کریں او ر دوسری طرف کچھ ایسے سیاسی موذی مرض جو 72سا ل سے ملک کو لگے ہوئے ہیں ، اپنی کوششوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب کسی غلط کام کو روکنے کی کوشش کی جاتی ہے تو مافیااور بدمعاش اس میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوششیں کرتے ہیں ۔ وزیر اعظم عمران خان عوام کی امیدو ں کامحور ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کاکہناتھا کہ بھارت ہمیں نقصان پہنچانے کے روز نت نئے منصوبے بناتا ہے، کشمیریوں کو پانچ ماہ سے محصور کرکے رکھا ہے ، کشمیری 70سال سے اقوام متحدہ کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔ بھارت کومعلوم ہوناچاہئے کہ جذبوں کے آگے زنجیریں نہیں باندھی جاسکتیں۔انہوں نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کاحل نہیں ہوتا ، عمران خان مسائل کومذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے ، پاکستان خطے کا امن واپس لے کر آئے گا ۔

مزید : اہم خبریں /قومی