”قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد یہ کام کریں“وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب کو مشورہ

”قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد یہ کام کریں“وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب کو ...
”قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد یہ کام کریں“وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب کو مشورہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے جنرل قاسم سلیمانی کے جاں بحق ہونے کے بعد پیدا ہونے والی خطے کی صورتحال پر بات چیت کی اورتنازعات کے حل کیلئے سفارتی آپشنزاستعمال کرنے کا مشورہ دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔ اس موقع پرپاک ایران وزرائے خارجہ نے خطے میں امن وامان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔

شا ہ محمود قریشی نے جواد ظریف سے کہا کہ پاکستان علاقائی امن اور دیر پا استحکام کیلئے کوششیں کرتا رہے گا۔انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ کو تنازعات کے حل کیلئے سفارتی آپشنز استعمال کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ تصادم اور کشیدگی کسی کے حق میں نہیں ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ رابطے جاری ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...