مبشر لقمان کے بعد اگلا تھپڑ کس کو پڑے گا؟ صحافی نے فواد چوہدری کی مبینہ ہٹ لسٹ جاری کردی

مبشر لقمان کے بعد اگلا تھپڑ کس کو پڑے گا؟ صحافی نے فواد چوہدری کی مبینہ ہٹ لسٹ ...
مبشر لقمان کے بعد اگلا تھپڑ کس کو پڑے گا؟ صحافی نے فواد چوہدری کی مبینہ ہٹ لسٹ جاری کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے اینکر پرسن مبشر لقمان کو تھپڑ مارنے کے واقعے کے بعد صحافی فخر درانی نے ان کی ’ہٹ لسٹ‘ جاری کی ہے۔

فخر درانی نے ٹوئٹر پر لکھا ’ میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد چوہدری نے سمیع ابراہم کے بعد آج مبشر لقمان کو تھپڑ مار دیا، لگتا ہے چوہدری صاحب نہ تہیہ کر لیا ہے کہ جس جس اینکر نے عوام کو ٹی وی پر بیٹھ کر گمراہ کیا، پی ٹی آئی اور عمران خان کو پاکستان کا واحد مسیحا بنا کرجھوٹا بیانیہ بنوایا، ان سب کو چن چن کر تھپڑ مارنا ہے۔‘

فرخ درانی نے دعویٰ کیا کہ مبشر لقمان کو تھپڑ مارنے کے واقعہ کے بعد عارف حمید بھٹی، ارشاد بھٹی، حسن نثار، ہارون الرشید، صابر شاکر، اوریا مقبول جان، ڈاکٹر معید پیرزادہ، چوہدری غلام حسین اور کئی چھوٹے بڑے حکومتی ترجمان نما اینکرز کی صفوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے، اب ہر شادی سے پہلے یہ میزبان سے پوچھیں گے فواد چوہدری تو مدعو نہیں ہے۔‘

خیال رہے کہ اتوار کے روز پی ٹی آئی رہنما کے صاحبزادے کی شادی میں فواد چوہدری نے اینکر پرسن مبشر لقمان کو تھپڑ مارا تھا، اس سے قبل فیصل آباد میں ایک شادی کے دوران بھی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اینکر پرسن سمیع ابراہیم کو تھپڑ جڑے تھے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد