وزیراعظم کے بھانجے کے گھر ڈکیتی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی جس کا مقدمہ تھانہ ریس کورس میں درج کرلیا گیا ہے۔ آج صبح وزیراعظم کے بھانجے کے گھر صبح سویرے واردات 3 ڈاکوو¿ں نے کی، ڈاکو نقدی ، زیورات اور پسٹل لے کر فرار ہو گئے ۔ترجمان پولیس کے مطابق پولیس اور فرانزک کی ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او ریس کورس کی سربراہی میں سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے۔ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔