”جمہوریت کے مجاہداور ووٹ کوعزت دینے والے یہ کام سرکے بل کریں گے“ایاز امیرکا دلچسپ تجزیہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار ایاز امیر نے کہاہے کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کے حق میں کل کے جمہوریت کے مجاہد جو سویلین بالادستی اور ووٹ کوعزت دینے والے تھے اور وہ نوجوان جو اپنے والد کے سائے سے نکلنے کی کوشش کررہے ہیں کو کہا جائے کہ سر کے بل پر کھڑے ہوکر ووٹ دوتو یہ بل کوپاس کردیں گے ۔
دنیانیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیر نے کہا کہ کل کے جمہوریت کے مجاہد جو سویلین بالادستی اور ووٹ کوعزت دینے والے تھے اور وہ نوجوان جو اپنے والد کے سائے سے نکلنے کی کوشش کررہے ہیں، بڑی تقریریں کیاکرتے تھے کو کہا جائے کہ سر کے بل پر کھڑے ہوکر یہ بل پاس کردو تو یہ کردیں گے ۔
ایاز امیر کاکہناتھا کہ اس موقع پر مولانافضل الرحمان جن کو سب باتیں کرتے تھے نے ہمت دکھائی ہے اورکچھ جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے بھی ہمت دکھائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس پارلیمنٹ سے تو امریکی حملے اور جنرل قاسم سلمانی کے قتل پر ایک لفظ بھی نہیں نکلا اور ہمارے جو ابھرتے ہوئے اسلامی دنیا کے رہنما عمران خان ہیں نے بھی ایک لفظ اس معاملے پر نہیں کہاہے ۔