”زندگی میں کبھی حریم شاہ سے ملاقات نہیں ہوئی“فواد چودھری کادعویٰ

”زندگی میں کبھی حریم شاہ سے ملاقات نہیں ہوئی“فواد چودھری کادعویٰ
”زندگی میں کبھی حریم شاہ سے ملاقات نہیں ہوئی“فواد چودھری کادعویٰ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوھری نے کہاہے کہ میں کبھی حریم شاہ سے نہیں ملا،اگر مجھ پرالزامات لگایا گیا ہے تو پھر اس کوثابت کرنا بھی اس بندے کاکام ہے جس نے الزام لگایاہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے فوادچودھری نے کہاکہ مجھ پر حریم شاہ کے حوالے سے جوالزامات لگائے گئے ہیں ۔ میں ان کی تردید کرتا ہوں ، میں اپنی زندگی میں کبھی حریم شاہ سے ملا ہی نہیں ہوں اوراگر مجھ پرالزام لگایا گیا ہے تو پھر اس کوثابت کرنا بھی اس بندے کاکام ہے جس نے الزام لگایاہے ،میرا کام نہیں کہ میں ان الزامات کو ثابت کرتا پھروں جس پرالزام لگایا گیاہے ۔

فواد چودھری کا کہناتھا کہ حریم شاہ کوکہیں بھی رسائی نہیں ہے ، تمام وزرا ءکے دفاتر کھلے ہوئے ہیں اورکوئی بھی ان دفاترمیں جاسکتا ، میرے دفترمیں لوگ آکرمجھے سے ملتے ہیں اور تصویریں بناتے ہیں، اس طرح ہی شیخ رشید اور فیاض الحسن چوہان کے دفاتر ہیں جہاں کوئی بھی جاکر ان سے مل سکتا ہے۔

مزید : قومی


loading...