ایران امریکہ سے جنگ کرنا نہیں چاہتا ، تجزیہ کاحسن عسکری کادعویٰ

ایران امریکہ سے جنگ کرنا نہیں چاہتا ، تجزیہ کاحسن عسکری کادعویٰ
ایران امریکہ سے جنگ کرنا نہیں چاہتا ، تجزیہ کاحسن عسکری کادعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حسن عسکری نے کہاہے کہ ایران بھی جنگ نہیں چاہتا اورامریکہ بھی جانتا ہے کہ یہ خطہ ایک بڑی جنگ کامتحمل نہیں ہوسکتا ، یہ اچھی بات ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی وزیر خارجہ سے بات کرلی ہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن عسکری نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں اینٹی امریکہ رجحانات مضبوط ہونگے کیونکہ ٹرمپ اوٹ پٹانگ فیصلے کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ہارڈ لائن طاقتیں مضبوط ہونگی جس طرح ایران میں ہارڈ لائن طاقتیں مزید مضبوطہ ہوئی ہیں اور اس کی وجہ سے ہی عراقی پارلیمنٹ میں قاسم سلیمانی کے قتل کیخلاف قراردادکی منظوری کی صورت میں ردعمل سامنے آیا ہے ۔
حسن عسکری کاکہنا تھا کہ ایران کی جانب سے خطے میں کوئی نہ کوئی اقدام کیاجائے گا چاہے اب ہو یاایک ماہ بعدہو۔ انہوں نے کہا کہ ایران بھی جنگ نہیں چاہتا اورامریکہ بھی جانتا ہے کہ یہ خطہ ایک بڑی جنگ کامتحمل نہیں ہوسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی وزیر خارجہ سے بات کرلی ہے اور ہم کو یہ گارنٹی دینی چاہئے کہ ہماری سرزمین ایران کیخلاف استعمال نہیں ہوگی ۔