امریکہ ایران جنگ چھڑی تو پاکستان کو کتنا نقصان ہوگا؟ اسفند یار ولی نے خوفناک پیشگوئی کردی

امریکہ ایران جنگ چھڑی تو پاکستان کو کتنا نقصان ہوگا؟ اسفند یار ولی نے خوفناک ...
امریکہ ایران جنگ چھڑی تو پاکستان کو کتنا نقصان ہوگا؟ اسفند یار ولی نے خوفناک پیشگوئی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے پیشگوئی کی ہے کہ اگر امریکہ اور ایران کی جنگ چھڑی تو پاکستان کا اتنا ہی نقصان ہوگا جتنا افغان جنگ کی وجہ سے ہوا ہے اس لیے پاکستان کو ملکی مفاد میں غیر جانبدارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔
اپنے ایک بیان میں اسفند یار ولی نے کہا کہ ایران کے اہم ترین کمانڈر کو نشانہ بنانا فسوسناک اور خطے کو ایک اور جنگ میں دھکیلنے کے مترادف ہے، پاکستان کو ایران امریکہ کشیدگی کو کم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ ملک کو اس کے مضر اثرات سے بچایا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ اے این پی دہشت گردی کی مخالف ہے خواہ وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں ہو، اگر افغان جنگ میں ہمارا موقف تسلیم کیا جاتا تو آج اتنا نقصان نہ اٹھانا پڑتا، اگر امریکہ اور ایران کی جنگ ہوئی تو پاکستان کو افغان جنگ جتنا نقصان اٹھانا پڑے گا اس لیے ہمیں غیر جانبدار رہ کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔