عرب ملک کی ملٹری اکیڈمی پر فضائی حملہ ،ہلاکتیں

عرب ملک کی ملٹری اکیڈمی پر فضائی حملہ ،ہلاکتیں
عرب ملک کی ملٹری اکیڈمی پر فضائی حملہ ،ہلاکتیں

  



طرابلس(ڈیلی پاکستان آن لائن )لیبیا کے دارالحکومت کے علاقے ترپولی میں واقع ملٹری اکیڈمی پر فضائی حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک ہوگئے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کے وزیر صحت ایمن الہاشمی نے طرابلس کے علاقے ترپولی میں واقع ملٹری اکیڈمی پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک جبکہ 33 زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کیڈٹس گراو¿نڈ میں موجود تھے کہ اسی دوران حکومت مخالف گروپ کی جانب سے فضائی بمباری کی گئی۔ لیبیا کی حکومت کے مطابق اس سے قبل ہونے والے حملوں میں بھی مخالف گروپ ملوث رہا ہے البتہ حکومت مخالف گروپ کے ترجمان نے حالیہ حملے کی تردید کردی۔

مزید : عرب دنیا