”میڈیاکارکن کو 40ہزار تنخواہ دینے کا کہا تو اینکر پرسن نے میرے خلاف40پروگرام کئے “فواد چودھری نے سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے کی بھی وجہ بیان کردی

”میڈیاکارکن کو 40ہزار تنخواہ دینے کا کہا تو اینکر پرسن نے میرے خلاف40پروگرام ...
”میڈیاکارکن کو 40ہزار تنخواہ دینے کا کہا تو اینکر پرسن نے میرے خلاف40پروگرام کئے “فواد چودھری نے سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے کی بھی وجہ بیان کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہاہے کہ سمیع ابراہیم کے چینل نے ایک کارکن کی چالیس ہزار تنخواہ روکی ہوئی تھی جس پر میں نے ادائیگی کا کہا تو سمیع ابراہیم نے میرے خلاف 40پروگرام کئے ۔

جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے فوادچودھری نے کہا کہ مبشر لقمان اور سمیع ابراہیم صحافی نہیں ہیں ، ان کے بیک گراﺅنڈ کو سب جانتے ہیں یہ اوپر سے آکروارد ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میرے اوپر بہت تنقیدہوتی ہے لیکن میں نے ٹوئٹر پر بھی کبھی کسی کو بلاک بھی نہیں کیا۔ سمیع ابراہیم کے چینل نے ایک کارکن کی چالیس ہزار تنخواہ روکی ہوئی تھی جس پر میں نے ادائیگی کا کہا تو سمیع ابراہیم نے میرے خلاف 40پروگرام کئے ۔

فواد چودھری کاکہناتھاکہ تحریک انصاف اگر مبشر لقمان کو صحافی تسلیم کرتی ہے تو کرتی ہوگی لیکن اس کا مطلب یہ تونہیں ہے کہ آپ کو لائسنس مل جاتاہے کہ آپ جس کی چاہیں عزت اچھال دیں۔ انہوں نے کہا وزارتیں آتی جاتی رہتی ہیں ، ان کی کوئی بات نہیں لیکن میرا جو عزت نفس کاحق ہے اس کومان کرچلنا ہوگا ، یہ میرا قانونی حق ہے ، میں پہلے ایک انسان ہوں۔

مزید : قومی


loading...