”مبشر لقمان کو تھپڑ مار کر صحیح کیا ، یہ میراحق بنتا تھا“فواد چودھری نے آئندہ بھی ایساہی کرنے کااعلان کردیا

”مبشر لقمان کو تھپڑ مار کر صحیح کیا ، یہ میراحق بنتا تھا“فواد چودھری نے ...
”مبشر لقمان کو تھپڑ مار کر صحیح کیا ، یہ میراحق بنتا تھا“فواد چودھری نے آئندہ بھی ایساہی کرنے کااعلان کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہاہے کہ میں نے مبشر لقمان کو تھپڑ مار کرصحیح کیاہے ، یہ میرا حق بنتا تھا کیونکہ مبشرلقمان نے مجھ پر الزامات لگائے ہیں، میرانمٹنے کااپنا سٹائل ہے ،میرے ساتھ کوئی کرے گا تو بھگتے گا ، سرکاری ادارے اگرکچھ کریں تو ان کی بڑی مہربانی ہوگی نہیں تو پھرمیں توایسے ہی کروں گا۔

جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ تمام سیاستدان اپنی عزت بچاتے ہیں، یہ گینڈوں کی لڑائی ہے اس میں گھس کرکیاکرناہے؟ اس میں دونوں پارٹیاں گندی ہورہی ہیں اور تیسری پارٹی انجوائے کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرانمٹنے کااپنا سٹائل ہے ،میرے ساتھ کوئی کرے گا تو بھگتے گا ، سرکاری ادارے اگرکچھ کریں تو ان کی بڑی مہربانی ہوگی نہیں تو پھرمیں توایسے ہی کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزرا ءشریف لوگ ہیں ، وہ اپنی اپنی عزت بچاتے ہیں،اب شاہ محمود قریشی جیسے شریف آدمی پرایسا الزام لگے تو وہ کیا جواب دیگا اورزرتاج گل بیچاری کیاجوا ب دیگی ؟ انہوں نے کہا کہ میں نے مبشرلقمان کوتھپڑ مار کر صحیح کیاہے ، یہ میراحق بنتا تھا کیونکہ مبشر لقمان نے مجھ پرالزامات لگائے ہیں ، یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ اپنے چینل کی ریٹنگ بڑھانے کیلئے کسی پر کوئی بھی الزام لگادیں۔

مزید : قومی