دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل(ر)امجد شعیب نے آرمی چیف مدت توسیع سے متعلق حکومتی غفلت کی نشاندہی کردی

دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل(ر)امجد شعیب نے آرمی چیف مدت توسیع سے متعلق ...
دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل(ر)امجد شعیب نے آرمی چیف مدت توسیع سے متعلق حکومتی غفلت کی نشاندہی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل(ر)امجد شعیب نے کہا ہے کہ حکومت نے آرمی چیف کی مدت میں توسیع کے معاملے کومس ہینڈل کیا ، تمام سیاسی جماعتیں اس معاملے پر پہلے دن سے متفق تھیں۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے امجد شعیب نے کہا کہ حکومت نے آرمی چیف کی مدت میں توسیع کے معاملے کومس ہینڈل کیا ، تمام سیاسی جماعتیں اس معاملے پر پہلے دن سے متفق تھیں ۔حکومت کو سپریم کورٹ کوکہناچاہئے تھا کہ یہ معاملہ کوئی ایسانہیں ہے ، آپ اس کو دیکھ لیں لیکن حکومت خود ہی یہ معاملہ غلط طریقے سے سپریم کورٹ میں لے کرگئی۔
امجد شعیب کا کہنا تھا کہ اب اس معاملے پر بلاول نے جوبات کی ہے ، وہ ٹھیک ہے ، بلاول کے تحفظات پر غور کرنا چاہئے ۔حکومت میں جو لوگ سینئر تھے ، وہ ان معاملات سے اچھی طرح آگا ہ تھے ۔ ان کوچاہئے تھا کہ وہ حکومت کو سمجھاتے لیکن ان کی طرف سے بھی غفلت کا مظاہرہ کیاگیا اوراب جوصورتحال درپیش ہے ، اس کی ذمہ دار یہ حکومت خود ہے ۔

مزید :

قومی -