کیا جے یو آئی ف آرمی ایکٹ کی قانون ساز میں حصہ لے گی ؟اعلان ہو گیا

کیا جے یو آئی ف آرمی ایکٹ کی قانون ساز میں حصہ لے گی ؟اعلان ہو گیا
کیا جے یو آئی ف آرمی ایکٹ کی قانون ساز میں حصہ لے گی ؟اعلان ہو گیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علمااسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن آرمی ایکٹ کی قانون سازی میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا۔مولانا فضل الرحمان نے چوہدری برادران سے ملاقات کی اور آرمی ایکٹ سے متعلق قانون سازی پر بات چیت کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ساری اپوزیشن کا ماننا ہے کہ یہ اسمبلی جعلی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی (ف) اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے اس اسمبلی کے قانون سازی کا حق تسلیم نہیں کر رہی، عملی انداز کیا ہوگا اس پر غور کر رہے ہیں۔مولانا فضل الرحمٰن نے واضح کیا کہ کسی بھی آپشن کی طرف جاسکتے ہیں لیکن حمایت نہیں ہوسکتی۔

مزید : قومی


loading...