ننکانہ صاحب میں گردوارہ جنم استھان پر چڑھائی کرنے والا عمران چشتی گرفتار، دہشتگردی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج

ننکانہ صاحب میں گردوارہ جنم استھان پر چڑھائی کرنے والا عمران چشتی گرفتار، ...
ننکانہ صاحب میں گردوارہ جنم استھان پر چڑھائی کرنے والا عمران چشتی گرفتار، دہشتگردی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج

  



ننکانہ صاحب (ڈیلی پاکستان آن لائن) ننکانہ صاحب میں گردوارہ جنم استھان پر چڑھائی کرنے والے عمران چشتی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ڈیجیٹل میڈیا ٹیم کے فوکل پرسن اظہر مشوانی نے ٹوئٹر پر ملزم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ننکانہ صاحب واقعے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ عمران چشتی کے خلاف مقدمہ نمبر 6/2020 درج کرلیا گیا ہے جس میں توہین مذہب اور دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ملزم کے خلاف295A/290/291/341/506/148/149 اور دہشتگردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اظہر مشوانی نے سکھوں کو پیغام دیتے ہوئے وضاحت کی کہ 7 اے ٹی اے انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت ناقابل ضمانت دفعہ ہے۔

خیال رہے کہ جمعہ کے روز عمران چشتی کی قیادت میں درجنوں مشتعل افراد نے ننکانہ صاحب میں سکھوں کے مقدس مقام گردوارہ جنم استھان کا گھیراﺅ کیا تھا۔ واقعہ گزشتہ برس سکھ لڑکی کی پسند کی شادی کے معاملے کا فالو اپ تھا ۔ احتجاج کے دوران عمران چشتی نے انتہائی قابل نفرت بیانات دیے تھے اور سکھوں کو ننکانہ صاحب سے نکالنے کی دھمکیاں دی تھیں۔ ہفتہ کے روز ملزم نے ایک ویڈیو پیغام میں اپنے جرم پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگی تھی۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /علاقائی /پنجاب /ننکانہ صاحب


loading...