غلطی تسلیم،میئر کراچی کے بیٹے کا نوجوان پر تشدد، وسیم اختر نے معافی مانگ لی

غلطی تسلیم،میئر کراچی کے بیٹے کا نوجوان پر تشدد، وسیم اختر نے معافی مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ا میئر کراچی وسیم اختر نے بیٹے تیمور وسیم کی جانب سے نوجوان پر تشدد کو غلط قرار دیتے ہوئے واقعے پر معذرت کر لی۔چند روز قبل کراچی کے علاقے ڈیفنس میں میئر وسیم اختر کے بیٹے نے گارڈز کے ساتھ مل کر نوجوان حسنین حیدر کو زخمی کر دیا تھا۔بعدازاں پولیس نے حسنین حیدر کی مدعیت میں میئر کراچی وسیم اختر کے بیٹے تیمور وسیم اور گارڈز کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا۔اس سلسلے میں م?ئر وس?م اختر حسنین حیدر کیگھر صلح صفائی کے لیے  پہنچے جہاں انہوں نے اپنے بیٹے کی غطی تسلیم کرتے ہوئے حسنین اور ان کے اہل خانہ سے  معذرت کی۔اس موقع پر وسیم اختر نے کہا کہ اس طرح کا واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا تاہم دونوں کے والدین نے بہتر سمجھا کہ معاملہ بیٹھ کر حل کر لیا جائے، بچوں کا جھگڑا تھا جسے ختم کروا کے دونوں کو گلے ملوا دیا ہے۔بعدازاں صلح صفائی کے بعد تشدد کا نشانہ بننے والے حسنین حیدر اور ان کے والد نے تیمور وسیم کو معاف کر دیا۔حسنین حیدر کے اہل خانہ نے وسیم اختر کو مقدمہ واپس لینے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔
میئر کراچی معافی

مزید :

صفحہ اول -