ہنگو،پولیس کی کارروائی،منشیات فروش گرفتار،1 کلو چرس برآمد

ہنگو،پولیس کی کارروائی،منشیات فروش گرفتار،1 کلو چرس برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہنگو(بیورورپورٹ)تھانہ ٹل پولیس کی کامیاب کاروائی، منشیات فروش گرفتار،گرفتارمنشیات فروش ملزم کے قبضے سے1050گرام چرس برآمد.ایس ایچ اوٹل فضل محمدخان نے مخبرکی اطلاع پرکاروائی کرتے ہوئے ملزم کوچھاپہ مارکاروائی کے دوران محلہ یوسف خیل ٹل سے گرفتارکرلیا،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹرجنرل آف پولیس کوہاٹ ریجن طیب حفیظ چیمہ کی خصوصی ہدایات پراورڈسٹرکٹ پولیس افیسرشاہداحمدخان کی زیرنگرانی میں تھانہ ٹل پولیس نے ڈی ایس پی ٹل شوکت بخاری اورایس ایچ اوٹل فضل محمدخان کی قیادت میں علاقہ یوسف خیل ٹل میں کامیاب چھاپہ مارکاروائی کے دوران منشیات فروش اشتھاری ملزم اسرافیل شاہ کوگرفتارکرلیاہے،گرفتارمنشیات فروش ملزم سے منشیات بھی برآمدکرکے قبضہ پولیس کی گئی ہے،ایس ایچ اوکے مطابق گرفتارمنشیات فروش کوعوامی شکایات اورمخبرکی اطلاع پرحراست میں لیا گیاہے.گرفتار منشیات فروش ملزم کے خلاف تھانہ ٹل میں منشیات فروشی کامقدمہ درج کرلیاگیاہے. ڈسٹرکٹ پولیس افیسرشاہداحمدخان کااس حوالے سے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہناتھاکہ منشیات کے گھناونے کاروبارمیں ملوث عناصرکاخاتمہ پولیس کا مشن ہے۔

مزید :

صفحہ اول -