نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام

  نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام

  



پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران غیر ملکی سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں غیر ملکی آٹو سپیئر پارٹس، اور چائے برآمد کر لی، برآمد کیا جانے والا سامان سواریوں والی بس کے ذریعے پشاور کی جانب سے ہنگوسمگل کیا جا رہا تھا جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے، تمام برآمد ہونے والے سامان کو قانونی چارہ جوئی اور کسٹم ڈیوٹی ادائیگی کی غرض سے کسٹم حکام کے حوالہ کر کے کسٹم ہاوس منتقل کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی صدر عبدالسلام خالد کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت غیر ملکی اشیاء کی سمگلنگ میں ملوث افراد بھاری مقدار میں سامان سمگل کرنے کی کوشش کریں گے جس پر ڈی ایس پی صدر سرکل توحید اللہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ متنی تحسین اللہ نے فرنٹیر روڈ ناکہ بندی پر چیکنگ کے دوران ایک سوارویوں کی بس سے بھاری تعداد مقدار غیر ملکی آٹو سپیئر پارٹس جن میں 2عدد انجن، 11عدد ریڈیٹر، 4عدد ریڈیٹر فین، 9عدد واٹر ٹینک، ایک عدد کاٹن مختلف پارٹس اور 4بوری چائے برآمد کر لی، برآمد ہونے والا سامان کسٹم ڈیوٹی کی ادائیگی کے بغیر پشاور سے ہنگوسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے، تمام برآمد ہونے والے سامان کو قانونی چارہ جوئی اور کسٹم ڈیوٹی ادائیگی کی خاطر کسٹم موبائل آفیس ہیڈ کنسٹیبل موسی خان کے حوالے کر کے کسٹم ہاوس منتقل کر دیا گیا ہے،

مزید : صفحہ اول