وزیر اعظم کے مشیران اور معاونین خصوصی کی تقرریاں سپریم کورٹ میں چیلنج

  وزیر اعظم کے مشیران اور معاونین خصوصی کی تقرریاں سپریم کورٹ میں چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعظم کے مشیران اور معاونین خصوصی کی تقرریاں سپریم کورٹ میں چیلنج کردی گئی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان مشیران اور معاونین خصوصی کی تقرریوں کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔آئینی درخواست سماجی کارکن محمود اختر نقوی نے کراچی رجسٹری میں دائر کی جس میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ، عبدالرزاق داد۔ شہزاد اکبر، فردوس عاشق اعوان، نعیم الحق،عثمان ڈار، ندیم افضل چن، زلفی بخاری، ثانیہ نشتر، افتخار درانی، معید یوسف اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست نے استدعا کی گئی ہے کہ تمام مشیران اور معاونین حصوصی کی صادق اور اہل ہونے کی تصدیق کی جائے۔ معاون اور مشیران کو قومی خزانے سے تنخواہ اور مراعات حاصل کرنے کا حق نہیں۔ مشیران اور معاون خصوصی کو ایک وزیر کا سٹیٹس حاصل ہے جو خلاف قانون ہے۔سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ تمام مشیران اور معاون خصوصی کو عہدوں سے ہٹایا جائے۔ مشیران اور تمام معاون خصوصی کو فی الفور کام سے روکا جائے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ تمام مدعا علیہان کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے اور معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کی تقرری پر خصوصی طور پر جے آئی ٹی تشکیل دی جائے۔تمام معاون خصوصی اور مشیران کا نام ای سی ایل میں ڈالنے، آئندہ سرکاری اور نیم سرکاری عہدے سے روکنے اور درخواست دائر ہونے تک اصل کی جانے والی مراعات، گاڑیاں اور دفاتر واپس لینے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -