باجوڑ، بجلی کی بدترین اور ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

باجوڑ، بجلی کی بدترین اور ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باجوڑ(نمائندہ پاکستان) باجوڑ میں بجلی کی بدترین اور ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام کا احتجاجی مظاہرہ۔ ضلع باجو ڑکے تحصیل خار علاقہ جار ملاکلے میں مقامی لوگوں نے بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ عوام نے جار کے مقام پرتیمرگرہ باجوڑ شاہراہ پر ٹائر جلاکر احتجاجی مظاہرہ کیا اور واپڈہ کیخلاف شدید نعرہ بازی کی۔ مظاہرین نے ایک گھنٹہ کیلئے تیمرگرہ باجوڑ شاہراہ بلاک کیا تھا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ دس دنوں سے ہمارے علاقوں میں بجلی غائب ہے اورکوئی پوچھنے والا نہیں ہیں جبکہ منتخب اراکین اسمبلی مکمل طورپر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ مظاہرین نے کہا کہ بجلی کی طویل اور بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہیں اور خصوصاََ پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -