جمرودمیں لوڈ شیڈنگ کیخلاف عوام کا شدید احتجاج

  جمرودمیں لوڈ شیڈنگ کیخلاف عوام کا شدید احتجاج

  



جمرود(آن لائن)اندسٹریل اسٹیٹ اولڈ جمرود لائن کے صارفین نے وزیر ڈھنڈ اور غاڑیزا میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کیخلاف شدید احتجاج اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ان کے گھروں اور مساجد میں پینے کا پانی تک دستیاب نہیں۔جمرود پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کٹھیا خیل مشران ملک سردار اعظم، ارشاد خان آفریدی، جلیل،واحد گل،ڈاکٹر عقل خان اور جانس خان نے کہا کہ ان کے ساتھ بار بار وعدے ہوئے کہ انہیں آٹھ گھنٹے بجلی دی جائے گی لیکن ہر دفعہ ان کے ساتھ دھوکہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ واپڈا والے قبائلی کی بجلی چوری کرکے فیکٹریوں کو فروخت کرتے ہیں۔ ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا تو وہ اپنے بچوں سمیت پاک افغان شاہراہ کو بند کرنے کے علاوہ پولیو کے قطروں اور تعلیمی اداروں کا بائیکاٹ کرینگے۔

جمرود لوڈشیڈنگ

مزید : صفحہ اول


loading...