آرمی ایکٹ پرپارٹی کے فیصلے کی تائید کرتاہوں،سراج درانی

آرمی ایکٹ پرپارٹی کے فیصلے کی تائید کرتاہوں،سراج درانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جیکب آباد(آن لائن)سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہاہے کہ جو لوگ مجھے سیاست سے ہٹانے کی کوشش کررہے تھے، وہ ناکام ہوئے یہ انکی بھول ہے دو سو سال سے آباؤ اجداد سیاست کررہے ہیں۔جیل کی سختیاں برداشت کیں ہیں،آرمی ایکٹ کے متعلق پارٹی کے فیصلے کی تائید کرتاہوں۔ پی پی نے عوامی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی ہے۔ موجودہ حکومت مسائل کیوں حل نہیں کر پا رہی۔ عوام کو بتائے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جیکب آباد میں برونر بی نیوٹن ٹونی کی کرسمس تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مہراج واشدیو،میڈم الشبا اور دیگربھی موجود تھے۔ آغا سراج درانی نے مزید کہا کہ میرے خلاف جھوٹے مقدمات درج کیئے گئے۔ 
سراج درانی

مزید :

صفحہ اول -