بٹ خیلہ:پولیس کی سال رفتہ رپورٹ جاری،کل 48 افراد قتل ہوئے

  بٹ خیلہ:پولیس کی سال رفتہ رپورٹ جاری،کل 48 افراد قتل ہوئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)سال 2019ضلع ملاکنڈمیں کل48 افرادقتل سب سے زیادہ قتل تھانہ درگئی کے حدودمیں ہوئی جس کی تعداد19ہیں جبکہ مختلف کاروائیوں میں لاکھوں گرام چرس درجنوں لیٹرشراب ہزاروں گرام ہیرؤن سینکڑوں گرام ائس17عددکلاشنکوف177عددپستول6بندوق15موٹرسائیکل برامد کرکے 2678ملزمان کوگرفتارکرکے حوالات میں بندکردیاجرائم میں نمایاں کمی پر علاقے کے عوامی حلقوں کاڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ مالاکنڈلیویز اقبال حسین باچااورصوبیدارمیجرفریداللہ خان کوخراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق دوسرے اضلاع میں ریگولرپولیس کے طرح ضلع مالاکنڈمیں مقامی مالاکنڈلیویز فورس کے جوان ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں جس کی وجہ سے دوسرے اضلاع میں جرائم کے مقابلے میں ضلع مالاکنڈمیں جرائم اٹے میں نمک کے برابربھی نہیں ہے سال 2019کے دوران ضلع مالاکنڈ میں کل 48 افرادقتل02قتل خطاء112 اقدام قتل61 ضرر07خودکشی74سرقاعام01غنڈہ ٹیکس10ڈکیتی01نقب زنی02راہزنی07اغوائیگی04اغواء برائے تاوان05اغوائیگی النساء14زنا14کارچوری 13سرقہ56ایکسٹیڈنٹ فٹل97ایکسٹیڈنٹ نان فٹل01دہشتگردی416متفرق281لوکل ایینڈسپیشل لاء کے مقدمات رجسٹرڈ ہوئے ہیں جرائم سب سے زیادہ تھانہ درگئی کے حدود میں ہوئے جبکہ سب سے کم جرائم تھانہ اگرہ تھانہ مالاکنڈتھانہ قائداباداورتھانہ پلئی کے حدود میں ہوئے ہیں جبکہ کل درج شدہ مقدمات2070داخل شدہ مقدمات 1953زیرتفتیش مقدمات117ہیں۔جبکہ مالاکنڈلیویز فورس نے مختلف کاروائیوں میں کل ملزمان2913گرفتارملزمان2678عدم گرفتار235اشتہاری گرفتارملزمان92چرس178316گرام شراب316لیٹر1034گرام افیون گرام افیون13572گرام ہیرؤن1365گرام ائس شیشہ17عددکلاشنکوف177عددپستول06عددبندوق1633عددکارتوس12عددموٹرسائیکل ا ین سی پی 08این سی پی گاڑیاں 20من سریااور03تولے سونابرامدکرلیاہیں۔یادرہے کہ دوسرے سالوں کے طرح اس سال ضلع مالاکنڈمیں جرائم میں کافی حدتک کمی واقع ہوئی ہے جس دوسرے اضلاع سوات دیرمردان چارسدہ وغیرہ کے مقابلے میں نہ ہونے کے برابرہیں دیگراضلاع میں ریگولرپولیس کے طرح ضلع مالاکنڈمیں مقامی مالاکنڈلیویزفورس کے جوان ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔جرائم میں نمایاں کمی پرعلاقے کے عوامی وسماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر /کمانڈنٹ مالاکنڈلیویزفورس اقبال حسین باچا اورصوبیدارمیجرفریداللہ خان کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان سے توقع ظاہرکی کہ وہ ائندہ کیلئے بھی مالاکنڈمیں جرائم پیشہ اورمنشیات فروشوں کے خلاف اپریشن جاری رکھیں گے اورمالاکنڈکے عوام بھی اس مہم میں ان کے شانہ بشانہ ہونگے۔

مزید :

صفحہ اول -