" اپوزیشن نے یہ کام کر کے تھوک کر چاٹا ہے "  ثانیہ کامران نے ایسی بات کہہ دی کہ عظمیٰ بخاری بھی تلملا اٹھیں 

" اپوزیشن نے یہ کام کر کے تھوک کر چاٹا ہے "  ثانیہ کامران نے ایسی بات کہہ دی کہ ...

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحر یک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ کامران نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم )کی جماعتیں اپنی چوری کو بچانے کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، اگر اپوزیشن نے استعفے دیئے تو حکومت فوری قبول کرے گی،انہوں نے سینٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کرکے تھوک کر چاٹا ہے،اپوزیشن کو کورونا سے کوئی مطلب نہیں بس انہیں این آرا و چاہیے۔

نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ کامران نے کہا کہ اپوزیشن کو اپنی ذات کے علاوہ کچھ اور نظر نہیں آتا ہے،اپوزیشن کی چوریاں پکڑی جاچکی ہیں،کیسز چل رہے ہیں،انکی صرف ایک ہی خواہش ہے اور وہ یہ کہ انہیں صرف این آر او چاہیے۔اُنہوں نے کہا کہ نوازشریف،اُن کے دونوں بیٹے،اسحق ڈار اور شہبازشریف کا داماد علی عمران ملک سے فرار ہیں،عوام پی ڈی ایم کےنہیں موجودہ حکومت کےساتھ ہیں، اپوزیشن کورونا پھیلاؤ مہم چلارہی ہے اور عوام کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے ،یہ لوگ اپنی جان کواہم اورعوام کی جان کواہم نہیں سمجھتے۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -