تحریک انصاف کی حکومت نے 6 ہزار کلومیٹر طویل شاہراہوں کی تعمیر کا منصوبہ بنالیا

تحریک انصاف کی حکومت نے 6 ہزار کلومیٹر طویل شاہراہوں کی تعمیر کا منصوبہ ...
تحریک انصاف کی حکومت نے 6 ہزار کلومیٹر طویل شاہراہوں کی تعمیر کا منصوبہ بنالیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملک بھر میں چھ ہزار ایک سو47 کلومیٹرز پر محیط موٹرویز اور شاہراہیں تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران سی پیک کے مغربی راستے پر کام شروع کرنے کے علاوہ ایک ہزار چھ سو کلومیٹرز پر محیط شاہراہوں کے منصوبوں کو بھی عملی جامہ پہنایا گیا ہے۔ خضدار بسیمہ سڑک پر 60 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور رتوڈیرو خیرپور سڑکوں کا افتتاح کر دیا گیا ہے جبکہ درہ آدم خیل منصوبہ تکمیل کے مراحل میں ہے۔ مراد سعید نے کہا کہ کوئٹہ بائی پاس اور ڈیرہ مراد جمالی بائی پاس کا سنگ بنیاد رواں ماہ رکھا جائیگا، نوکنڈہ مشخیل، زیارت ہرنائی، ہرنائی سنجاوی، شیخوپورہ راجن پور اور دیگر منصوبے اگلے تین ماہ میں شروع ہو جائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ300 کلومیٹر طویل حیدرآباد ،سکھر موٹروے کا سنگ بنیاد رواں سال اپریل میں رکھا جائے گا جبکہ 796 کلومیٹرز طویل چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ کو پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے تحت تعمیر کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -