عمران خان کرکٹ کے علاوہ کونسا کھیل کھیلتے رہے؟وزیراعظم نے تصویر شئیر کرکے پرانی یادیں تازہ کردیں

عمران خان کرکٹ کے علاوہ کونسا کھیل کھیلتے رہے؟وزیراعظم نے تصویر شئیر کرکے ...
عمران خان کرکٹ کے علاوہ کونسا کھیل کھیلتے رہے؟وزیراعظم نے تصویر شئیر کرکے پرانی یادیں تازہ کردیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کا شمار دنیائے کرکٹ کے بہترین آل راونڈرز میں ہوتا ہے مگر وہ لڑکپن میں قومی کھیل ہاکی بھی کھیلتے رہے ہیں۔اس حوالےسے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آفیشل اکاؤنٹ سے عمران خان کی ایک تصویر شئیر کی گئی ہے۔

تصویر میں وہ ہاکی کی کِٹ میں دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہےکہ  پہلی صف کے دائیں طرف عمران خان سب سے پہلے موجود ہیں، وزیراعظم نے تصویر کے متعلق بتایا ہے کہ یہ 1960 کی دہائی کی تصویر ہے جب وہ اسکول کی جونیئر ہاکی ٹیم کا حصہ تھے۔ان کی پوسٹ کی گئی تصویر وائرل ہوگئی ہے اور سے بڑی تعداد میں مداح پسند کررہے ہیں۔

مزید :

قومی -کھیل -