فردوس عاشق اعوان  نے ن لیگ  اور پیپلز پارٹی کو " ڈاکو " قرار دیتے ہوئے سنگین الزام عائد کردیا 

 فردوس عاشق اعوان  نے ن لیگ  اور پیپلز پارٹی کو " ڈاکو " قرار دیتے ہوئے سنگین ...
 فردوس عاشق اعوان  نے ن لیگ  اور پیپلز پارٹی کو

  

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) اورپیپلز پارٹی نے جنوبی پنجاب کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا،اپنے دور میں الگ صوبہ بنانا تو دور، یہ لوگ جنوبی پنجاب کے فنڈ بھی چوری کرتے رہے،سابق حکمران اپنے دور میں جنوبی پنجاب کے لوگوں کو کھوکھلے نعروں کا لالی پاپ دیتے رہے اورآج ان کے پیٹ میں جنوبی پنجاب کیلئے مروڑاٹھ رہے ہیں۔

نجی ٹی وی کے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ عوام نے عام انتخابات میں اِن چوروں،لیٹروں اور ڈاکوؤں کو ووٹ کی طاقت سے بھگایا،تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کا مان رکھا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا حق دیاہے اورجنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سےعوام کےمسائل مقامی طورپرحل ہورہے ہیں،جنوبی پنجاب کے لوگ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے محبت کرتے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت نے عملی اقدامات کر کے جنوبی پنجاب کی ٹھوس ترقی و خوشحالی کی بنیاد رکھی ہے۔

انہوں نےکہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نےجنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بنایاہےاورالگ صوبہ بھی بنائےگی، کورونا،جنوبی پنجاب اور دیگر ایشوز پر سیاست چمکانے والوں کی عقل پر ماتم ہی کیا جاسکتا ہے، کورونا میں دکھی انسانیت کو تنہا چھوڑ نے والے عناصر خود تنہا ہوچکے ہیں ، پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد

ایک لاکھ چالیس ہزار سات سو چودہ تک پہنچ گئی ہے، 24گھنٹے میں کورونا کے 526نئے کیس سامنے آئے اور15افراد جاں بحق ہوئے،کورونا سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد چار ہزار ایک سو چوبیس تک پہنچ چکی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -