شہید ذوالفقار علی بھٹو آج بھی لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں،عابد حسین صدیقی

شہید ذوالفقار علی بھٹو آج بھی لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں،عابد حسین صدیقی

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو آج بھی لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں۔ ان کی عزت و احترام پہلے سے بھی کہیں زیادہ ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ ان کی شہادت کے بعد بھی باقاعدگی کے ساتھ ہر سال جنوری کے پورے مہینے میں ملک کے ہر حصے میں جوش و خروش سے منائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سالگرہ کی تقریبات ان تمام قوتوں کے لئے ایک واضح پیغام ہے جو یہ سوچتے تھے یا امید رکھتے تھے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خاموشی سے دفن کرنے کے بعد لوگوں کے دلوں سے بھی ان کا نام مٹا دیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ نہ صرف شہید ذوالفقار علی بھٹو بلکہ ان کی پاکستان پیپلز پارٹی کے لئے لوگوں کی محبت میں کئی گناہ اضافہ ہو گیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -