11جنوری سے سکولز کھول دینے چاہئیں، میاں رضاالرحمن
لاہور(لیڈی رپورٹر)سرونگ سکولز ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر میاں رضا الرحمن نے کہاہے کہ 11جنوری سے اسکول کو کھول دینا چاہیے،پاکستان میں تعلیمی نقصان پر یونیسف کی رپورٹ ارباب اختیار کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے،حکومت تعلیمی نقصان کی ذمہ دار ہے تعلیم کا نقصان ناقابل تلافی ہے۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ11جنوری سے اسکول کو کھول دینا چاہیے بچوں کا مزید نقصان نہ کیا جائے،88فیصد طلبہ کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت ہی نہیں،تعلیمی اداروں کو کھلا رکھنا ہی قومی مفاد میں ہے۔انسداد کرونا ایس او پیزپرتعلیمی ادارے سختی سے عمل پیرار ہے ہیں اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا،لہٰذا بچوں کے مستقبل پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔