حکومت گندم خریداری کا ریٹ 2 ہزار روپے مقرر کرے، سلیم بریار

حکومت گندم خریداری کا ریٹ 2 ہزار روپے مقرر کرے، سلیم بریار

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد سلیم بریار نے کہا کہ حکومت کسانوں سے گندم خریداری کا ریٹ 2000روپے فی من مقرر کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کررہی ہے۔ملکی تاریخ میں جنوبی پنجاب اور سندھ کی گندم پہلی بار پونے 24سو سے2400روپ من تک راولپنڈی میں فلور ملیں خریدنے پر مجبور ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے  مسلم لیگ کسان ونگ کے عہدیداروں و کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری سلیم بریار نے کہا کہ کسانوں کو ان کی اجناس کی پوری قیمت کی فراہمی سے کسان خوشحال اور گندم زیادہ کاشت ہونے سے گندم بحران کا خاتمہ ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -