عمران خان قانون کی بالادستی پر عمل پیرا ہیں، سعدیہ سہیل رانا

عمران خان قانون کی بالادستی پر عمل پیرا ہیں، سعدیہ سہیل رانا

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان قانون کی بالا دستی، ملک کی ترقی،خواتین کے حقوق اور اقلیتوں کے حقوق کی ملک میں پاسداری جیسے زریں اصولوں پر عمل پیرا ہیں یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک و قوم کے مفاد کے برخلاف کوئی قدم نہیں اْٹھائے گی۔ 

کرپشن کی بنیاد پر کھڑی اپوزیشن کو ہر محاذ پر شکست ہو گی، انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام آئین، قانون کی بالادستی، اداروں کی مضبوط اور انہیں بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ کرپشن کا خاتمہ ہے، عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے حکومت دن رات کام کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کے سامنے جوابدہ ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -