پیپلز پارٹی رہنما وقاص منشاء پرنس نے کارکنوں کے ہمراہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا

    پیپلز پارٹی رہنما وقاص منشاء پرنس نے کارکنوں کے ہمراہ شہید ذوالفقار علی ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی پی پی 150کے ٹکٹ ہولڈر اور زون 150کے صدر چوہدری وقاص منشاء پرنس نے گزشتہ روز حفیظ جٹ،میاں لئیق،سالار شیخ،سید بلال نقوی،اسمائیل شیخ اور نعمان خان کے ہمراہ پارٹی قائد محترم ذوالفقار علی بھٹو شہید کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید ایک کردار کا نام تھا جس نے پاکستان کو ایٹمی پاور بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔پاکستان کو بلندیوں پر دیکھنے کی خواہش کو دنیا نے اچھی نظر سے نا دیکھا اور قائد جمہوریت،شہید جمہوریت کو تختہ دار پر لٹکا دیا۔ان کی یاد ہمارے دلوں میں ہمیشہ کے لئے موجود ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -