پاکستانی قوم دہشت گردوں کے سامنے کبھی نہیں جھکے گی،جاوید قصور

 پاکستانی قوم دہشت گردوں کے سامنے کبھی نہیں جھکے گی،جاوید قصور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب و صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم دہشت گردوں کے سامنے کبھی نہیں جھکے گی۔بزادانہ کارروائیوں کے خلاف قوم متحد ہے۔2020ملک میں دہشت گردی کے 146 واقعات ہوئے جن میں 503افراد شہید ہوئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ رور منصورہ میں عوامی وفود سے گفتگو اور میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں 851افراد زخمی ہوئے۔ 146حملوں میں سے 95مذہبی، 44لسانی اور 7حملے فرقہ ورانہ بنیادوں پر کئے گئے۔ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے بھارت براہ راست ملوث ہے۔ اس بات کے ثبوت اب عالمی میڈیا میں بھی آچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان، اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ مل کر پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ 
پاک چین اقتصادی راہداری ان کا اصل ہدف ہے۔ دشمن قوتیں نہیں چاہتیں کہ پاکستان میں امن قائم ہو اور وہ اقتصادی لحاظ سے مضبوط بنے۔ یہی وجہ ہے کہ اول دن سے بھارت اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لیے مختلف حربے استعمال کرتا رہا ہے۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کے اصل مجرمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ معصوم جانوں سے کھیلنے والے انسانیت اور سی پیک دونوں کے دشمن ہیں۔ ہندوستان نے مسلسل دہشت گردوں کی پشت پناہی کرکے پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔اب وقت آگیا ہے کہ اس کو منہ توڑ جواب دیا جائے۔ہندوستان نے اپنی تمام حدود کو عبور کر لیا ہے۔